پڑوسی کی لڑکی سے زیادتی‘ ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔نابالغ لڑکی سے زیادتی کے متعلق تھانہ شالیمار میں درخواست موصول ہوئی تھی۔۔۔
، اطلاع ملتے ہی ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرلیا۔ملزم نے بچی کو جھوٹ بولا کہ تمہاری امی ہمارے گھر ہیں اور تمہیں بلا رہی ہیں، بچی کے گھر میں داخل ہوتے ہی ملزم نے دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ملزم کاشف عرف کاشی نے بچی کے ساتھ زبردستی غیر فطری فعل اور زیادتی کی، ملزم نے واقعے کے بعد بچی کو گھر چھوڑا اور بتانے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments