طلب زیادہ ‘1سے 2گھنٹے لوڈشیڈنگ کرناپڑتی :سی ای او لیسکو
ریکارڈ ریکوری کی :پریس کلب میں میڈیا گفتگو ، صدر ارشد انصاری سے ملاقات
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی لاہور پریس کلب آمد، لیسکو چیف نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات کی جنرل منیجر آپریشنز عمران محمود ،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی بھی ہمراہ تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت پیک سیزن چل رہا ہے ،ڈیمانڈ بہت زیادہ ہوجاتی ہے ، اس وقت لیسکو کی ڈیمانڈ 52 سو میگاواٹ سے زائد ہے ،طلب بہت زیادہ ہو تو 1سے 2گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ہے ، لیسکو نے اس دفعہ ریکارڈ ریکوری کی ہے ، 2017 اور 2018 کی رقم جو سیٹ اسائیڈ کی تھی ،ان کو اوپن کررہے ہیں جو صارفین واجب الادا رقم یکمشت دے سکتے ہیں وہ ادا کریں جو نہیں ادا کرسکتے انہیں اقساط کی سہولت دیں گے ، لیسکو کی یہ رقم 92 ارب روپے سے زائد ہے ،ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بجلی چوری نہیں ہونے دینی،لائن لاسز میں بہتری اور بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیوں سے کمپنی کے مالی معاملات بہتر ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments