36اہم سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا منصوبہ تیار

36اہم سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا منصوبہ تیار

ہر سکیم بارے تفصیلات مرتب ، 15 شاہراہیں پہلے ہی ایل ڈی اے کے دائرے میں

لاہور ( شیخ زین العابدین )لاہور کی خستہ حال شاہراہوں کو نئی زندگی دینے کے لیے 7 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔36 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا بیڑا ایل ڈی اے کو سونپنے کی تجویز ہے،منصوبے کے تحت ایل ڈی اے نے تمام 36 مقامات کا تفصیلی سروے مکمل کرلیا ہے ، جبکہ ہر سکیم سے متعلق ضروری تفصیلات بھی مرتب کی جاچکی ہیں۔15 شاہراہیں پہلے ہی ایل ڈی اے کے انتظامی دائرے میں آتی ہیں، باقی 21 منصوبے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے زیرنگرانی ہیں۔حکومت نے تمام کام ایک ہی ادارے کے ذریعے مکمل کرانے کی تجویز دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...