محکمہ صحت کیلئے 7خصوصی ریفریجریٹڈ گاڑیوں کی خریداری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے لیے 7 خصوصی ریفریجریٹڈ گاڑیاں خرید لی ہیں۔۔۔
محکمہ کے مطابق یہ گاڑیاں ہسپتالوں سے پیدا ہونے والے متعدی اور خطرناک طبی فضلے کی محفوظ ترسیل کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ گاڑیوں کے اندرونی حصے میں خصوصی اور آسانی سے دھلنے والا مواد استعمال کیا گیا ہے جسے ہر بار فضلہ اتارنے کے بعد مکمل طور پر جراثیم کُش کیا جا سکتا ہے ،یہ خصوصی بیڑا طبی فضلے اور بیماری پھیلانے والے جراثیم کو محفوظ طریقے سے انسینیریٹرز اور مائیکروویو شریڈنگ کی سہولیات تک پہنچائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments