ڈولفن سکواڈ :حادثے کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی ڈھونڈ نکالی گئی

ڈولفن سکواڈ :حادثے کے مقدمہ  میں مطلوب گاڑی ڈھونڈ نکالی گئی

لاہور (این این آئی) ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمرہ کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایکسیڈنٹ کے۔۔۔

 مقدمہ میں مطلوب گاڑی کو مسلم ٹاؤن کے قریب سے راؤنڈ اپ کر لیا۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق سیف سٹی سے گاڑی کے حوالے سے الرٹ موصول ہوتے ہی ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کی اور گاڑی کو مسلم ٹاؤن کے قریب تلاش کر لیا۔جسے تھانہ ڈیفنس بی نے بلیک لسٹ کروایا تھا۔برآمد شدہ گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مسلم ٹاؤن کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...