سُتھرا پنجاب کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس پر شجرکاری کا فیصلہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس پر۔۔۔
شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سُتھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ اور اینٹی لٹرنگ سٹاف کیلئے یونیفارم پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ یہ معاملات وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران زیر غور آئے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود اور ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے بھی شرکت کی۔ تمام ضلعی منیجنگ ڈائریکٹرز سُتھرا پنجاب ایجنسیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments