آن لائن رائیڈرز کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اِن ڈرائیو رائیڈرز کو لوٹنے والے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ملزم واردات کے لیے مختلف علاقوں سے نجی شاپنگ مال مغلپورہ کی رائیڈ بک کراتا تھا اور شاپنگ مال پہنچ کر ملزم رائیڈر سے ایک ضروری کال کا بہانہ بنا کر موبائل مانگتا تھا۔ملزم رائیڈر کو پانی لانے کا کہہ کر شاپنگ مال کے اندر داخل ہوتا تھا اور کال کرتے ہوئے مال کے دوسرے ایگزٹ گیٹ سے موبائل لے کر فرار ہو جاتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ہی ماہ میں اسی نوعیت کی 4وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 5چوری شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments