عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر 10ہزار تک جرمانے کافیصلہ
گھر یا فیکٹری کے باہر صفائی نہ رکھنے پر 1ہزارسے 50ہزار تک جرمانہ ہوگا:سی ای او
لاہور(عمران اکبر )ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ سکواڈ کوپنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور ستھرا پنجاب اتھارٹی ایکٹ 2026 کے تحت کارروائی عمل میں لانے پر مامور کر دیا گیا ،عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر 1,000 روپے سے لیکر 10,000 روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔گھر، دکان یا فیکٹری کے باہر صفائی نہ رکھنے پر 1,000 روپے سے لیکر 50,000 روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ دکانوں اور شاپنگ مالز میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز پر 1,000 روپے سے 2,000 روپے تک جرمانہ ہونگے ،جبکہ کوڑے کو آگ لگانے پر 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 2 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔مزید برآں فیکٹری یا انفرادی طور پر ٹائر جلانے پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 7 سال تک قید بھی ہو سکتی ہے ۔کسی بھی اہلکار کو نقد رقم جمع کروانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی لٹرنگ سکواڈ کا مقصد شہر کو ویسٹ فری بنانا ہے ۔شہر کی سڑکوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں ستھرا پنجاب لاہور اینٹی لٹرنگ سکواڈ کے دستے گشت پرتعینات کر دئیے گئے ہیں۔مؤثر صفائی انتظامات کے تحت کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف پہلی بار کارروائی کی بجائے وارننگ اور آگاہی دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments