ٹاؤن پلاننگ ونگ کا مکمل ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے ڈیجیٹل ریفارمز بارے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ڈیجیٹل ریفارمز اور انسپکشن رجیم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا مکمل ڈیٹا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ کی انسپکشن اور فیلڈ سرگرمیوں سے متعلقہ ایس او پیز جلد نافذ کیے جائیں۔ غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور پینلٹی کی ریکوری کے لیے ڈیجیٹل میکانزم مرتب کیا جائے ۔ فیلڈ میں انسپکشن و سیلنگ آپریشن کے لیے جانے والی ٹیمیں کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ لازمی آویزاں کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments