ایل ڈی اے اداروں میں پرنسپلز عرصہ سے سیٹوں پربراجمان

ایل ڈی اے اداروں میں پرنسپلز  عرصہ سے سیٹوں پربراجمان

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کے مختلف تعلیمی اداروں میں بعض پرنسپلز کئی برس گزرنے کے باوجود اپنی نشستوں پر برقرار ہیں۔۔۔

سب سے طویل عرصے سے ایک ہی عہدے پر موجود افسران میں جوہر ٹاؤن گرلز سکول کی پرنسپل ظلِ ہما شامل ہیں، جو گزشتہ 9 سال سے اسی منصب پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔گلشن راوی کے ایل ڈی اے اسکول کی پرنسپل مسرت جہاں بھی 7 سال سے زائد عرصے سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں۔ ایل ڈی اے بوائز سکول اقبال ٹاؤن کے پرنسپل اشتیاق احمد کو بھی ایک ہی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے 5 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...