مریدکے ، ننکانہ:2ٹریفک حادثوں میں 9افراد زخمی

مریدکے ، ننکانہ:2ٹریفک حادثوں میں 9افراد زخمی

رکشہ الٹنے سے 7مسافر، کار اور رکشے میں تصادم پر 2نوجوان زخمی ہوئے

مریدکے ، ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا، خبرنگار) مریدکے اور ننکانہ میں دو ٹریفک حادثوں میں 9مسافر زخمی ہوگئے ۔ پہلے حادثہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں شیخوپورہ روڈ پر ایکسل اچانک ٹوٹ جانے سے تیزرفتار رکشہ بے قابو ہو کر سڑک پر الٹنے سے رکشے میں سوار خاتون اور بچے سمیت 7 مسافر شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔ننکانہ بچیکی کے غازی ٹاؤن کے قریب کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشے پر سوار دو نوجوان 19 سالہ وکیل حسن اور 21 سالہ سیف علی شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کردیا۔ کار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...