قصور،ننکانہ:شہری لاکھوں نقدی، قیمتی اشیا سے محروم
ضیا سے 60ہزار،عرفان، رحمت کی موٹرسائیکل، سیف، جاوید کے مویشی چوری
قصور، ننکانہ صاحب(نمائندہ دنیا، خبرنگار) قصور اور ننکانہ میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھارا نزد روہی نالہ کے قریب محمد عرفان سے موٹرسائیکل جبکہ ضیاء الرحمن سے 60 ہزار روپے نقدی، ایک گھڑی اورنصف تولہ طلائی چین چھین لی۔تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ویرم میں عابد سے 20 ہزار نقدی اور دو موبائل فون ،چھانگامانگا کے علاقہ منظور شہید چیک پوسٹ کے قریب مین بازار چونیاں کے رہائشی ثو بان رئوف سے 6 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ ننکانہ کے علاقہ پنڈواربرٹن کے 24 فٹہ بازار میں رحمت علی کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ صدر سانگلہ ہل کے علاقے سٹھیالی خورد میں سیف اﷲ کی حویلی سے نامعلوم چور تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کا بھینسا لے گئے ۔تھانہ فیض آباد کے علاقے ٹھٹھہ ڈھڈاں میں محمد جاوید کی حویلی سے چھ لاکھ روپے مالیت کی بھینس چوری کرلی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments