خانقاہ ڈوگراں: ’’ختم نبوتؐ زندہ باد‘‘تقریب کا اہتمام

خانقاہ ڈوگراں: ’’ختم نبوتؐ  زندہ باد‘‘تقریب کا اہتمام

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) خانقاہ ڈوگراں میں یومِ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے موقع پر مدنی مرکز جامع مسجد فیضان مدینہ میں ’’ختم نبوتؐ زندہ باد‘‘ خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبولؐ سے ہوا، جسے علامہ مولانا محمد سہیل عطاری المدنی نے پیش کیا۔ تقریب سے خصوصی خطاب میں علماء کرام نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور فتنہ قادیانیت کے خلاف بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔شرکائے تقریب نے ناموس رسالت پر جان نچھاور کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...