قصور :2 خواتین سمیت 4افراد مبینہ طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قصور :2 خواتین سمیت 4افراد  مبینہ طور پر لاپتہ، اغوا کا خدشہ

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے مختلف علاقوں سے 2 خواتین سمیت 4افراد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ، جن کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

کوٹ ارجن سنگھ کے رہائشی محمد صاد ق نے مقدمہ درج کروایا کہ ٹبی دیال سنگھ کے رہائشی ملزم بابر علی وغیرہ میری 15سالہ بیٹی(م) کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ اولکھ اوتاڑ میں کوٹلی رائے ابوبکر کے رہائشی غلام مرتضیٰ کے مطابق اس کی 17سالہ بہن (آ) بی بی مدرسے پڑھنے گئی اور لاپتہ ہوگئی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کا شبہ ہے ۔ہلہ سے ملزم امیر نے مبینہ طور پر 35 سالہ (س) بی بی زوجہ حبیب احمد کو اغوا کرلیا۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ حویلی سوہن سنگھ والی میں لاہور کے رہائشی 35 سالہ شاہد رشید کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ شاہد کے اہلخانہ نے اس کے مبینہ اغوا کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ کوٹ آرائیاں سے 25 سالہ رمضان گھر سے باہر گیا اور واپس نہ آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...