ننکانہ:2 نوعمر بہنوں کی مبینہ خودکشی کی کوشش
گھریلو جھگڑے پر 16 سالہ علیشبہ ،14 سالہ مصباح نے زہریلی گولیاں نگلیں
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ بچیکی میں گھریلو جھگڑے پر 2نوعمر بہنوں نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی، دونوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ محلہ مدینہ پارک کے رہائشی شاہد اقبال کی بیٹیوں16 سالہ علیشبہ اور 14 سالہ مصباح نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگلیں۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ منتقل کردیا، جہاں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments