ریاستی اداروں کیخلاف مواد پھیلانے والے 2افراد گرفتار

ریاستی اداروں کیخلاف مواد پھیلانے والے 2افراد گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) این سی سی آئی اے کا سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے دو افراد گرفتار، ڈائریکٹر پنجاب کی ہدایت پر این سی سی آئی اے ملتان نے بہاولپور اور ملتان سے دو ملزمان گرفتار کئے۔

 بہاولپور کے عباس نگر سے محمد عمران صدیق گرفتار، انسٹاگرام پر گمراہ کن مواد شیئر کرنے کا الزام ہے ، ملتان میں محمد رشید جبار گرفتار، فیس بک پر ریاستی اداروں اور سرکاری افسران کے خلاف مواد پھیلانے کا الزام ہے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو اینڈرائیڈ موبائل فون اور متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس برآمد،گرفتار افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ڈیجیٹل شواہد کا فرانزک تجزیہ جاری، مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...