پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی خاتون اہلکار گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی خاتون اہلکار کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق خاتون یونیفارم پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہی تھی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ زیرِ حراست خاتون پولیس اہلکار نہیں ہے ۔پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے پولیس یونیفارم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments