میو ہسپتال :او پی ڈی بلاک کی ری ویمپنگ کی منظوری

میو ہسپتال :او پی ڈی بلاک کی ری ویمپنگ کی منظوری

او پی ڈی بلاک کی تعمیر نو پر 3 ارب 61 کروڑ 60لاگت آئے گی:مراسلہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب حکومت نے میو ہسپتال لاہور کی پرانی اور خستہ حال عمارت کی بہتری کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے او پی ڈی بلاک کی ری ویمپنگ کی منظوری دے دی ہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق میو ہسپتال لاہور کے او پی ڈی بلاک کی تعمیر نو پر 3 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ گورنر پنجاب نے 28 جون 2026 کے پی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کی روشنی میں سکیم کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ 30 جون 2028 تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے میو ہسپتال آنے والے ہزاروں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ میو ہسپتال او پی ڈی بلاک کی تعمیر نو سے مریضوں کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...