ایل ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 افسروں کے تقرر و تبادلے

ایل ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 افسروں کے تقرر و تبادلے

احمد سعید ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری،علی نصرت زون فائیو تعیناتیاسر اقبال ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ، طیب خان ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو بن گئے

 لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں ٹاؤن پلاننگ، میٹروپولیٹن پلاننگ اور ہاؤسنگ ونگ میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ۔جاری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور احمد سعید سلطان کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون تھری،ڈائریکٹر زون ون علی نصرت کو زون فائیو ،ڈائریکٹر زون فائیو شفقت نیاز کو زون ون،ڈائریکٹر زون تھری سدرہ تبسم کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور تعینات کردیا گیا۔اسی طرح ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ زون فائیو محمد نفیس کو زون فور میں تعینات کرکے زون ون کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ،ڈائریکٹرزون فور ہمانہ سعید کو میٹروپولیٹن پلاننگ زون فائیو تعینات کر دیا گیا۔ ادھر ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو شہباز الحق کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور،ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون یاسر اقبال کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور طیب خان کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو اورڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ عبدالواحد کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون لگا دیا گیا، مذکورہ افسروں کو نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...