ایک ہفتے میں اوورچارجنگ پر 20ہزار کیسز
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے صوبے بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ31اگست سے 6ستمبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4لاکھ 24 ہزار 884 انسپکشنز کیں جن میں 20ہزار 718اوور چارجنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 12 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور قیمتوں کی فہرستیں آویزاں نہ کرنے پر 1,918خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments