بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے خلاف درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 2 اکتوبر کو سلیب سسٹم کی پالیسی عدالت کے روبرو پیش کی جائے ،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین اور قانون کے خلاف ہے ، 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل ہیں، تاہم سلیب سسٹم کے باعث بجلی کا بل دوگنا سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments