چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر نیپرا وکیل کو جواب داخل کرنے کیلئے 2 اکتوبر تک مہلت دے دی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وسیم مختار کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیپرا تعینات کیا گیا، جو نیپرا رولز ترمیمی ایکٹ 2021 کی خلاف ورزی ہے ، موجودہ چیئرمین کی تعیناتی ترمیمی ایکٹ کے سب سیکشن 3 اور سب سیکشن 5 کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار کے مطابق چیئرمین نیپرا کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے 90 روز قبل نئے چیئرمین کی تعیناتی لازم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments