نئے داخل ہونے والے طلبا مفت درسی کتب سے محروم

نئے داخل ہونے والے طلبا مفت درسی کتب سے محروم

کتابوں کی عدم فراہمی سے داخلہ مہم بھی متاثر ،موجود اضافی کتابوں کا ڈیٹا طلب

لاہور(خبر نگار)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونے والے طلبا مفت درسی کتب سے محروم ہوگئے ۔سکولوں سے مفت کتابیں نہ ملنے پر والدین پریشان، جبکہ کتابوں کی عدم فراہمی سے داخلہ مہم بھی متاثر ہونے لگی ۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکولوں میں داخل تو کرا دیا گیا، تاہم کتابیں دستیاب نہ ہونے کے باعث بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ اگر کتابیں جلد فراہم نہ ہوئیں تو انہیں اپنے بچوں کے لیے کتابیں خریدنا پڑیں گی۔مفت درسی کتب کی عدم فراہمی نے سرکاری سکولوں میں جاری داخلہ مہم کے حوالے سے بھی سوالات کھڑے کردیئے ۔والدین کا مؤقف ہے کہ مفت تعلیم کے حصول کے لیے سرکاری سکولوں کا رخ کرنے والے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولت کے طور پر کتابیں بھی بروقت فراہم کی جانی چاہئیں۔دوسری جانب پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وئیر ہاؤسز میں دستیاب مفت درسی کتب کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے ۔ تمام وئیر ہاؤسز کو دستیاب کتابوں کا مکمل ڈیٹا دو روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...