پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں کا فزیکل معائنہ کرنیکا فیصلہ
اے ای اوز کو اپنی حدود میں آنے والے ہر سکول کا لازمی دورہ کرنے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں کا فزیکل معائنہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،تمام اے ای اوز کو اپنی حدود میں آنے والے ہر سکول کا لازمی دورہ کرنے کی ہدایت،سکول وزٹ کے دوران تدریسی معیار، صفائی، سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سکولوں کے فزیکل انسپیکشن کا فیصلہ کر لیا۔تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو تفویض کردہ ہر سکول کا سو فیصد فزیکل معائنہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اے ای اوز سکولوں کے دوروں کی رپورٹس ماہانہ مانیٹرنگ ایپ پر سو فیصد اپ لوڈ کریں گے ۔سکول وزٹ کے دوران تدریس کے معیار اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ہدایت کے مطابق سکولوں میں صفائی اور عمومی سہولیات کی صورتحال بھی چیک کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments