کمشنرنعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کے ہمراہ جنرل ہسپتال کا دورہ

کمشنرنعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کے ہمراہ جنرل ہسپتال کا دورہ

لاہور (این این آئی)کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔

 کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے باہر فائر ہائیڈرینٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال وارڈز اور کاریڈورز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب و فعالیت کو چیک کیا۔ اس موقع پر جنرل ہسپتال میں ریسکیو 1122اور ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی اخراج مارک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122اور ہسپتال انتظامیہ نے نرسری وارڈ سے ڈمی بچوں کو ہنگامی صورتحال میں ہسپتال سے باہر لانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...