محسن نقوی کو رانا ثنا، اختیار ولی کے بیان کے بعد معذرت کرنی چاہیے :مولانا امجد

محسن نقوی کو رانا ثنا، اختیار ولی کے بیان  کے بعد معذرت کرنی چاہیے :مولانا امجد

لاہور (سیاسی نمائندہ)جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا ہے۔

کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر دکھ بھی ہوا اور تعجب بھی، اہم حکومتی رہنمارانا ثنا اللہ اورمشیر وزیر اعظم اختیار ولی خان واضح کہہ چکے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن نے کوئی گورنرشپ نہیں مانگی ، اب وزیر داخلہ کو معذرت کرنی چاہئے ۔مولانا امجد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو پر تبصرہ کرتے کہا محترمہ کو صرف پی ٹی آئی نظر آئی جبکہ مولانا کا گورنر راج کیخلاف رد عمل آئین وجمہوری عمل کے حوالے ہے ،کسی جماعت کی حمایت نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...