میاں غلام اللہ شرقپوریؒ نے کئی صالحین تیارکئے :ڈاکٹراشرف جلالی
لاہور(سٹاف رپورٹر )تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حضرت میاں غلام اللہ شرقپوریؒ المعروف حضرت ثانی صاحب کے 69 ویں سالانہ عرس پرخراج ِعقیدت پیش کرتے کہا ہے۔
کہ آپ ؒتحریک پاکستان کے عظیم رہنما ،نقشبندی تصوف کے عظیم پیر ِ طریقت ، عاجزی و انکساری کے پیکر اور تصنع و ریاکاری سے پاک تھے ۔ آپ ؒحضرت میاں شیر محمد شرقپوریؒ کے حقیقی بھائی اور خلیفہ تھے ،طبیعت میں بڑا سوز و گداز تھا،سنت رسول ؐ پر خود بھی کاربند رہتے اور دوسروں کو تاکید فرماتے ،مریدین کی تربیت سمیت صالحین کی کئی جماعتیں تیار کیں، شرقپور شریف میں عظیم درسگاہ قائم کی، آج شرقپور میں آپؒ کے عرس کی اختتامی و دعائیہ نشست ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments