شہرمیں کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے

شہرمیں کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے

شاہدرہ کے خرم شہزاد،لیاقت آباد سے زاہد محمود کو پولیس لائنز رپورٹ کاحکم

لا ہور (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لاہورمیں کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے ۔انچارج چوکی بیگم کوٹ رضوان کو ایس ایچ او پرانی انارکلی ،جنرل ڈیوٹی تھانہ سندرسے رحمن خاور کو ایس ایچ او داتادربار ،انچارج چوکی جناح ہسپتال شبیر ایس ایچ او ٹبی سٹی ،حافظ حسن ٹبی سٹی سے شالیمار تعینات،تھانہ شالیمار سے علی حسن،شاہدرہ ٹائون سے خرم شہزاد اورلیاقت آباد سے زاہد محمود کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم،جنرل ڈیوٹی تھانہ باٹا پور سے پرویز ایس ایچ او مستی گیٹ ،طالب کوتھانہ مستی گیٹ سے باٹا پور ، وقار گجرپورہ سے ڈیفنس سی ، خرم شہزاد کو تھانہ شاہدرہ سے مناواں ، ذاولقرنین کو مناواں سے سول لائنز،آصف فرید کوتھانہ ڈیفنس سی سے گجرپورہ ،پولیس لائنز سے اسد شہزاد ایس ایچ او غازی آباد،رفیع اللہ اسلامپورہ ، ندیم ایس ایچ او ساندہ ،شجاع اللہ ایس ایچ او ملت پارک،عرفان محمود کو اسلامپورہ سے شاہدرہ ،رضوان اصغرکو ساندہ سے شاہدرہ ٹائون،نعیم کو ملت پارک سے تھانہ راوی روڈ ،پولیس لائنز سے فریاد اشرف کو جوہر ٹاؤن ،صفدر سجاد کوایس ایچ او رنگ محل ،لیڈی سب انسپکٹر فرح مشتاق رنگ محل سے ایس ایچ او مصطفی آباد،پولیس لائنز سے عزیر ارشدکولیاقت آباد ،ایس ایچ او مصطفی آباد ملک اسد کو پولیس لائنز کلوز جبکہ شہریار کو ایس ایچ اونیو انارکلی تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...