ہائیکورٹ :ایل ای ڈیز کے سپیئر پارٹس کا ٹرک ضبط کرنے پر حکام سے جواب

 ہائیکورٹ :ایل ای ڈیز کے سپیئر پارٹس  کا ٹرک ضبط کرنے پر حکام سے جواب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز حکام کی جانب سے ایل ای ڈیز کے سپیئر پارٹس کا ٹرک قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرنے کے کیس میں کسٹمز سمیت دیگرحکام کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے درخواست کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا، سپیئر پارٹس کے مالک دؤاد خان نے مقدمہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔عبد الماجد ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ یہ سپیئر پارٹس سمگلنگ کے زمرے میں نہیں آتے ، مقدمہ غیر قانونی ہے ،عدالت خارج کرنے کا حکم دے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...