مسلمان آذربائیجان میں حجاب پر پابندی کیخلاف آواز اٹھائیں:حلیمہ سعدیہ

 مسلمان آذربائیجان میں حجاب پر پابندی  کیخلاف آواز اٹھائیں:حلیمہ سعدیہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت پاکستان طالبات حلیمہ سعدیہ نے کہا ہے کہ مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان میں حکومت کا سکولز ، کالجز کی طالبات اور اساتذہ کیلئے حجاب پر پابندی لگانا دین دشمنی اوربنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جسکا آئین مذہبی آزادی کی اجازت دیتا ہے ۔

 تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان طالبات کے حق کیلئے کھڑا ہونا چاہیے جنہیں حجاب کی وجہ سے تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے ۔ عالمی حقوق کی تنظیموں اور مسلم ممالک کو بھی اس معاملے پرفوری موثر آواز بلند کرنی چاہیے ۔ اسلامی جمعیت طالبات اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور متاثرہ آذربائیجانی طالبات کیساتھ کھڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...