جامعہ پنجاب کتاب میلہ:دولاکھ سے زائد کتب خریداری کا ریکارڈ
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان کے سب سے بڑے 3روزہ کتاب میلے میں ہزاروں افراد نے 2لاکھ سے زائد کتابیں خرید کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
پہلے روز45ہزار، دوسرے روز65ہزار اور تیسرے روز 90ہزار سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں ،ملک بھر سے لوگوں او ر طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ کتاب میلے کے تحت ادارہ تعلیم و تحقیق میں سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کی 3تصانیف کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، ذوالفقار چیمہ، ڈاکٹر بصیرہ امبرین، شمائل خواجہ،پروفیسر ڈاکٹرعبدالقیوم و دیگر نے خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments