ڈی ایس کا ڈیزل شیڈز کا دورہ انجنوں کی مرمت ودیگرامورکاجائزہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے اولڈ اور نیو ڈیزل شیڈز کا دورہ کیا، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے انجنوں کی مرمت، فیولنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔
لوکوموٹیوز کی آمد و روانگی، فیولنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی ایس نے متعلقہ افسروں اور اسٹاف کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ انجنوں کی بروقت مینٹیننس، فیولنگ کے مؤثر انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ٹرین آپریشن کو محفوظ بنایا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments