ایل ڈی اے ایونیو ون اور سٹی میں ترقیاتی کاموں کیلئے کمیٹی قائم

ایل ڈی اے ایونیو ون اور سٹی میں  ترقیاتی کاموں کیلئے کمیٹی قائم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کیلئے کمیٹی قائم،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی 19 اگست 2026 کی میٹنگ کے تناظر میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ترقیاتی کاموں کی ترجیحات رہائشیوں کی ضروریات، مطالبات اور سکیموں کے ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے مطابق طے ہونگی۔ کاموں کا انتخاب دونوں سکیموں کے ریونیو جنریشن پلان کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے کمیٹی کے کنوینئر، ڈی جی ایل ڈی اے ممبر اورمتعلقہ چیف انجینئر، ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ کمیٹی کے ارکان ہونگے ۔متعلقہ ڈائریکٹر ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...