ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹرکی جلد لانچنگ اقدامات کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر کا دورہ کیا اور پائن سیکٹر جلد لانچ کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی نے بتایا کہ پائن سیکٹر میں2 کنال ،8مرلہ،6مرلہ اور 4مرلہ کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں جلد لانچ کیے جا رہے ہیں۔ 1کنال کے رہائشی پلاٹس بھی جلد مارکیٹ میں لائے جا رہے ہیں۔ پائن ایونیو پر واقع کمرشل ورہائشی پلاٹس کو آسان اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی مارکیٹ میں لا یاجارہا ہے ۔پائن سیکٹر شہریوں کیلئے سرمایہ کاری شاندار موقع ہے ۔ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں ایک کنال کے رہائشی پلاٹس پر مشتمل پریمیئر رہائشی بلاک بنے گا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے بتایاکہ پائن سیکٹر میں ترقیاتی کام ٹائم لائن کے مطابق جلد مکمل کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments