کپاس کی فصل زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں :کمشنر

کپاس کی فصل زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں :کمشنر

ملتان،لودھراں (وقائع نگار خصوصی، سٹی رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل زیادہ سے زیادہ رقبہ کا کاشت کر کر کے قومی فریضہ سرانجام دیا جائے۔

 ، محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ افسر و سٹاف، زمینداروں اور کاشتکاروں کو کپاس کی زیادہ رقبہ پر کاشت اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے فیلڈ میں رہنمائی فراہم کریں اور انہیں جدید زرعی علوم سے روشناس کرائیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے موضع حافظ محمد والا نزد قریشی والا میں زیادہ کپاس اگاؤ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں کپاس کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت، زیادہ پیداوار کا حصول اور زمینداروں اور کاشتکاروں کو جدید زرعی عوامل سے آگاہ کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر ودیگر افسر بھی موجود تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں