نان،روٹی سستی نہ ہوسکی،شہری ریلیف سے محروم

نان،روٹی سستی نہ ہوسکی،شہری ریلیف سے محروم

ملتان (لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں، روٹی اور نان کی بدستور پرانی قیمتوں پر فروخت جاری ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 20 کی بجائے 16 روپے ہو گی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق روٹی کی قیمت 16 اور نان کی 20 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ملتان شہر میں روٹی 20 اور نان 30 روپے کا ہی فروخت ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے تنور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا پرانے ریٹ پر مل رہا ہے اس کے علاوہ ایل پی جی کا ریٹ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے ،صرف کہنے سے روٹی اور نان سستا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہوگا ،کوئی بھی چیز سستی لیے بغیر ہم قیمت کیسے کم کر سکتے ہیں ، جب تک حکومت ان چیزوں کے ریٹس کم نہیں کریگی روٹی پرانی قیمت پر ہی ملے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں