سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں / ہائی ٹینشن /لوٹینشن سکیموں کی تکمیل ، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 22اکتوبر2024ء (بروزمنگل) کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔
اس بندش سے ملتان سرکل کے 11کے وی انڈسٹریل، قصبہ مٹرل،پی ٹی وی،ٹیوب ویل،بستی ملوک،الفضل،ٹی ایچ کیو،امام شاہ،الکرم،سٹی شجاع آباد،نواب لیاقت،کے ڈی خدا یار، الفرید،صدر الدین شاہ اور نواب شجاع فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔