میپکو افسروں کی ملی بھگت،نئے ٹھیکیداروں کا راستہ بند

میپکو افسروں کی ملی بھگت،نئے ٹھیکیداروں کا راستہ بند

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکو کے شعبہ سول ورکس کے افسروں کی ملی بھگت سے مخصوص ٹھیکیداروں کی اجارہ داری، گروپ بندی کرکے نئے ٹھیکیداروں کے ٹینڈرز کنٹریکٹ لینے کے راستے بند کردئیے ۔بھاری بھر کم کمیشن نہ دینے والے کنٹریکٹرز ٹینڈر ریٹ کم دینے کے باوجود کام لینے میں ناکام ہوگئے ۔

 شعبہ سول کے ایک افسر کی پشت پناہی کے باعث ایک مخصوص ٹھیکیدارکو میپکو کالونی اور دفاتر کا مالک بنادیا۔ شعبہ سول کے انچارج کو معمولی کمیشن دیکر کھڈے لائن لگادیا۔ ٹینڈر کے بغیر معمولی سے کاموں کے بھی چار گنا ریٹ لگے بلوں کی بآسانی شعبہ فنانس سے ادائیگیاں ہونے لگیں مخصوص کنٹریکٹرزکی اجارہ داری ختم کروانے کے لئے کنٹریکٹرز نے وزارت توانائی اور مختلف فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ سول ورکس کے افسروں کی ملی بھگت اور بھاری بھر کم کمیشن دینے والے کنٹریکٹرز کو سیاہ وسفید کا مالک بنادیاگیاہے ۔دفاتر اور کالونیوں کے گھروں کے مرمتی کام، تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، رنگ و روغن سمیت دیگر کاموں کیلئے مخصوص ٹھیکیداروں کو سلیکٹ کیاہواہے جو ہر وقت شعبہ سول ورکس کے دفتر میں ہی موجود رہتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں