میڈیکل سٹوروں پر نشہ آورجعلی ادویات،انجکشن کی فروخت

میڈیکل سٹوروں پر نشہ آورجعلی ادویات،انجکشن کی فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )محکمہ صحت کی ملی بھگت سے گلی محلوں میں بنے ہوئے میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ٹیکوں،گولیوں اور شربتوں اور دونمبرادویات کی فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھلنے لگا، نئی نسل تباہ،فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے ککھ پتی مالکان کروڑ پتی بن گئے ۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا یہ کاروبار خانیوال محکمہ صحت کی ملی بھگت کے بغیر نہیں چل سکتا،کمپنیاں ادویات فروش،میڈیکل سٹورز،اور کھمبوں کی طرح عطائی ڈاکٹر زمالکان خانیوال شہر میں موت کے سوداگر بن گئے ،غیر معیاری ادویات اور نشہ آور ٹیکوں، گولیوں اور شربتوں سے نوجوانوں کے جگر،گردے اور معدے بری طرح متاثر ہونے لگے اعلیٰ حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق خانیوال کے مختلف علاقو ں میں جسونت نگر چوک، لاہو رموڑ،، کبیروالہ روڈ،کپی والا چوک،فاروق اعظم چوک،ملکہ آباد،غریب آباد،فضل پارک روڈ، مہرشاہ اڈا، چک نمبر 167/10-R،احمد نگر،بلال کالونی،بختیاری گارڈن سول ہسپتال، عثمان معظم، اعوان چوک، مینار مسجد، کلمہ چوک، پیرووال، مچھلی بازار، ریلوے اسٹیشن چوک، پرانا اڈا،ودیگر علاقوں میں میڈیکل سٹوروں پرنشہ آورٹیکوں،گولیوں،شربتوں اور دونمبرادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے اور ان نشہ آور ادویات کے استعمال کی وجہ سے نوجوان نسل کے سینکڑوں افراد نشہ کی لت میں مبتلا ہوکر زندہ لاشیں بن چکے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں