ملک ابراہیم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام
ملتان (لیڈی رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت ملک عامر شہزاد اور ملک احمد کے والد ملک محمد ابراہیم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب سیاسی سماجی تاجر صنعتکار برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب جامع مسجد مدینہ پرانا شجاعباد روڈ پر منعقد ہوئی اس موقع پر قرآن خوانی کے بعد مولانہ منیر حسین سعیدی خطاب کیا اور قاری غلام شبیر سعیدی،محمد اسلم سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خان خاکوانی نے اجتماعی دعا ئے مغفرت کرائی اور بیان بھی کیا۔