میپکو کے 27افسر تربیتی پروگرامز میں شریک
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے 27افسر مختلف تربیتی اور پروموشن ٹریننگ پروگرامز میں حصہ لیں گے ۔۔۔
ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحانات سہیل عباس کے مطابق یہ پروگرام 5 جنوری تا 13 فروری 2026ء تک مختلف اکیڈمیوں میں منعقد ہوں گے ۔5 جنوری تا 6 فروری 2026ء میں واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں ٹی900 پری پروموشن (ریفریشر کورس) کے 30 ویں سیشن میں دو افسر شریک ہوں گے : ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی I میپکو ملتان انجینئر اشرف محمود اور منیجر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (ایم اینڈ ایس) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان انجینئر ذوالفقارعلی۔5 جنوری تا 6 مارچ 2026ء میں واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد میں 153 ویں مڈل مینجمنٹ کورس میں 10 ڈائریکٹرز اور ایگزیکٹو انجینئرز شرکت کریں گے ۔