مثالی کارکردگی پر پولیس ملازمین میں اسناداور انعامات تقسیم
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے تھانہ ماچھیوال کی پولیس ٹیم کی مثالی اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال زعیم برلاس اور سب انسپکٹر عبدالجبار جملیرا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مؤثر حکمت عملی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد خطرناک ملزم آصف کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم لاہور اور وہاڑی میں 15 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لیے ۔