شاہین مارکیٹ:بلدیہ دکانوں کے کرائے کم ہونے پر اظہار تشکر
وہاڑی (خبرنگار )بلدیہ دکانوں کے کرائے کم ہونے پر شاہین مارکیٹ کے تاجروں کا اظہار تشکر ، شاہین مارکیٹ کے صدر سرفراز بودلہ اور۔۔
عبدالرشید کا انجمن تاجران کے وفد کا شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گے اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، راو اسحاق، افضل ہاشمی و دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلدیہ دکانوں کے کرائیوں میں کمی کا فیصلہ تاجروں رہنماوں کی شب و روز کی محنت اور تاجر برادری کے اتہاد کا نتیجہ ہے۔