بچوں کی صحت کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکریں، اسد علی رانا
وہاڑی(خبرنگار )ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر اسد علی رانا نے سردیوں کی آمد کے ساتھ والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے۔۔
خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ انہیں انفیکشنز اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں بچوں کی قوتِ مدافعت کم ہو جاتی ہے جس کے باعث نزلہ، زکام، گلے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ، والدین گھریلو ماحول کو معتدل گرم رکھیں اور بند کمروں میں ہوا کے مناسب تبادلے کا خیال رکھیں تاکہ جراثیم کے اثرات کم ہوں، بچوں کو موسم کے مطابق گرم اور مناسب لباس پہنایا جائے اور دھول، دھوئیں اور آلودہ فضا سے بچایا جائے کیونکہ یہ بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔