حکومت زراعت،صحت وتعلیم پر خصوصی توجہ دے ،خاور علی شاہ

حکومت زراعت،صحت وتعلیم  پر خصوصی توجہ دے ،خاور علی شاہ

جودھ پور(نمائندہ دنیا)سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے ۔۔

گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو زراعت،صحت اور تعلیم پر خصوصی طور پر توجہ دینی چاہیے ،مہنگائی پر بھی کنٹرول کیا جائے ،سال 2026ء نئی امیدوں کے ساتھ شروع ہو گیا ہے ، سیاسی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور عوامی بے چینی نے ریاستی نظام کو سنجیدہ چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے ، سیاسی قیادت کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے ،ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں