ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی زمیندار کے ڈیرے سے لکڑی برآمد
وہاڑی،گگومنڈی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)رینج افسر جنگلات جاوید رضا کی نگرانی میں فاریسٹ گارڈز نے۔۔
موضع سلدیرا میں زمیندار ضیغم نعیم خان کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ لکڑی برآمد کر لی۔کارروائی میں فاریسٹ گارڈز محمد نعیم، محمد حنیف اور سجاد حمید نے نہر 4-5L کے کناروں سے چوری شدہ 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کے درخت برآمد کیے ۔ تھانہ فتح شاہ پولیس نے فاریسٹ گارڈ محمد عمران کی مدعیت میں ضیغم نعیم خان اور ظفر بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔