گٹر میں گر کرجاں بحق بچے کے ورثاء کی 10 لاکھ روپے امداد

گٹر میں گر کرجاں بحق بچے کے ورثاء کی 10 لاکھ روپے امداد

متوفی 7سالہ ریحان کے والد کا چیک ملنے پر وزیر اعلیٰ ودیگر حکام سے اظہار تشکر

دھنوٹ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے سات سالہ ریحان کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر چودھری اشرف گجر، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا اصغر اقبال لغاری، سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد جوئیہ، ضلعی رہنما شہید کانجو گروپ ،چودھری محمد کاشف اسلام اور چیف آفیسر ضلع کونسل کے علاوہ مقامی پٹواری اور صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ریحان کے والد اللہ رکھا کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ چیک وصول کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمٰن خان کانجو، محمد کاشف اسلام اور وسیب اتحاد کی مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں