34 میٹرک ٹن گندم برآمد، غیر قانونی ترسیل ناکام
تھانہ صدر کوٹ ادو میں مقدمہ درج،ٹرک قبضے میں لے لیا گیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او منصور قمر کی ہدایت پر ضلع کوٹ ادو میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تونسہ بیراج چیک پوسٹ پر کارروائی کی گئی۔ رینجرز اور پولیس نے ایک ٹرک روکا جس میں 34 میٹرک ٹن گندم بغیر اجازت اور خلاف قانون پنجاب سے دیگر صوبے منتقل کی جا رہی تھی۔ڈرائیور محمد عرفان سکنہ ضلع جہلم نے قانونی دستاویزات پیش نہیں کیں۔ اس کے خلاف تھانہ صدر کوٹ ادو میں مقدمہ درج کر کے گندم اور ٹرک قبضے میں لے لیے گئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔