2025، تھانہ جہانیاں ، ٹھٹھہ صادق آباد میں 3081 مقدمات

2025، تھانہ جہانیاں ، ٹھٹھہ صادق آباد میں 3081 مقدمات

جہانیاں 2277 اور ٹھٹھہ صادق آباد میں 804 مقدمات کا اندراج کیا گیا

جہانیاں (نمائندہ دنیا) سال 2025 کے دوران  تھانہ جہانیاں اور تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم اور مقدمات کے اندراج میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 3081 مقدمات درج کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جہانیاں میں سال 2025 کے دوران 2277 مقدمات درج ہوئے ۔ سال کا پہلا مقدمہ پٹرولنگ پولیس پرویز والا کے شفٹ انچارج ضنر زمان کی مدعیت میں تیز رفتاری ایکٹ کے تحت ٹرک ڈرائیور فرحت رسول کے خلاف درج کیا گیا، جبکہ سال کا آخری مقدمہ چک نمبر 108 دس آر کے رہائشی خالد محمود کی مدعیت میں سامان چوری ہونے پر درج ہوا۔دوسری جانب تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 804 مقدمات درج کیے گئے ۔ یہاں سال کا پہلا مقدمہ چک نمبر 126 دس آر کے رہائشی محمد عنصر کی مدعیت میں دھمکیاں دینے کے الزام میں محمد جمیل، اللہ دتہ، محمد یاسین اور محمد شکیل کے خلاف درج کیا گیا۔تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں سال کا آخری مقدمہ چک نمبر 138 دس آر کے رہائشی نذیر احمد کی مدعیت میں موٹر سائیکل اور کار کے حادثے میں وارث جاں بحق ہونے پر کار ڈرائیور محمد راشد سکنہ 16 ایم آر کے خلاف درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں