زمیندار کا بیٹوں کے ہمراہ گھر پر دھاوا، اہلخانہ پر تشدد

زمیندار کا بیٹوں کے ہمراہ گھر پر دھاوا، اہلخانہ پر تشدد

منظور احمد کی بیوی صائمہ بی بی، بھابھی شازیہ اور بھتیجی عروج شدید زخمی

وہاڑی،گگومنڈی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)گگومنڈی(نامہ نگار)خواتین کی توں تکرار پر زمیندارزمیندارمحمدعلی جوئیہ کابیٹوں سے ملکر محنت کش کے گھرپردھاوا،منظوراحمد ،اس کی بیوی، بھابھی اوربھتیجی پر تشدد کر کے شدید زخمی کردیا۔نواحی گاؤں 197 ای بی میں محنت کش منظور احمد کے گھر زمیندار محمد علی جوئیہ اور اس کے بیٹوں عابد جوئیہ اور عامر جوئیہ نے دھاوا بول دیا۔ حملے کے دوران انہوں نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محنت کش اور اس کی فیملی پر تشدد کیا۔حملے میں منظور احمد کی بیوی صائمہ بی بی، بھابھی شازیہ اور بھتیجی عروج بھی زخمی ہو گئیں اور انہیں لہولہان کیا گیا۔ واقعہ ایک روز قبل خواتین کے درمیان معمولی توں تکرار کے سبب ہوا۔پولیس نے 15 کی کال پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں